نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں زمینی جمہوریت کو مستحکم کرنا مرکزی حکومت کی ترجیح ہے۔
مسٹر مودی نے آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیوں کی کل جماعتی میٹنگ کے بعد یہ اظہار خیال
کیا۔
تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک چلنے والی اس میٹنگ کے بعد مسٹر مودی نے سلسلہ وار ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا،’جموں و کشمیر کے رہنماؤں کے ساتھ آج کی میٹنگ ایسے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر جموں و کشمیر کے تئیں کی جانے والی کوششوں کی سمت میں اہم قدم ہے جس میں چہار رخی ترقی پر زور ہے‘۔