: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ٹی ایس میسا جنرل باڈی و سالانہ اجلاس میں پروفیسر کودانڈا رام، لائبریریز چیرمین محمد ریاض کی شرکت۔
حیدرآباد, 11 جنوری (اردو پوسٹ) مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر نے کہا کہ ڈسپلن اور نظم و ضبط سے ہی کوئی کمیونیٹی ترقی کی اختیار کرسکتی ہے۔
جب تک کہ سماج اپنی ترقی کے لیے ہمہ رخی کوشش نہیں کرتا اس وقت تک حکومتیں بھی کچھ نہیں کرسکتیں۔ وہ بروز ہفتہ تلنگانہ اسٹیٹ مینا رٹی ایمپلائز سروس ایسوسیشن (ٹی ایس میسا ) کے جنرل باڈی میٹنگ کے دوران بات کررہے تھے۔
یہ میٹنگ تلگو یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی تھی۔ اس میٹنگ میں ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع سے مختلف محکموں میں خدمات انجام دے رہے سرکاری ملازمین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس اجلاس کی صدارت بانی و ریاستی صدر محمد فاروق احمد نے کی۔ ریاستی جنرل سیکرٹری توفیق الرحمن نے اس میٹنگ کی نگرانی کی۔ محمد علی شبیر نے اس موقع پر کہا کہ نعروں پر انحصار کے بجائے اقلیتی سماج کو عملی میدان میں اور سیاسی میدان میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ تحفظات کے لیے اُن کی جدوجھد سب کے سامنے ہے۔ اور آج اُس جد وجہد کے نتیجہ میں ہزاروں اور لاکھوں اقلیتی طلباء نے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
اور پورا سماج اُس کے ثمرات سے مستفید ہو رہا ہے۔ اُنہوں نے ٹی ایس میسا کے ذریعے اٹھائے گئے مسائل پر مناسب نمایندگی کرنے کہ تیقن دیا۔ محمد علی شبیر نے نو جوانوں اور بزرگوں کو بھی ترقیاتی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔
اس موقع پرایم ایل سی پروفیسر ایم کوڑندرام نے بھی بطور معزز مہمان شرکت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر اقلیتی سماج اور سرکاری ملازمین خلوص کے ساتھ اپنے مسائل کے لیے جدوجھد کریں گے تو حکومت اُن کے مسائل کو حل کرنے میں پیچھے نہیں رہے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ تعلیم ، سیاست اور دیگر اہم شعبہ حیات میں اقلیتوں کی نمائندگی کے لیے حکومت سنجیدہ
ہے اور وہ بھی اپنے طور پر اقلیتی ملازمین کے مسائل کو مناسب فورمز پر اٹھائینگے۔
ٹی ایس میسا کے جنرل سیکرٹری توفیق الرحمن نے قبل ازیں یونین کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی۔ اُنہوں نے ریاست بھر میں تنظیم کی جانب سے اقلیتی ملازمین کے مسائل پر یونین کی نمائندگی اور مسائل کے حل کی تفصیلات بتایں۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر ہر ضلع میں ٹی ایس میسا کے نمائندے اپنی کارکردگی اور اپنے عملی میدان میں کام کو مستحکم کریں گے تو ملازمین کے علاوہ اقلیتوں کے دیگر مسائل پر بھی کام ہو سکتا ہے۔
اس موقع پر حاضر ہوئے اسٹیٹ لائیبریریس(گرندھا لیہ چیرمین ) چیرمین محمد ریاض صاحب نے کہا کہ تعلیمی میدان میں اقلیتی نوجوانوں کو مزید آگے آنے کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے ٹی ایس میسا کی جانب سے اٹھائے گیے مسائل پر وزیر اعلیٰ سے نمایندگی کرنے کا تیقن دیا۔ اُنہوں نے اس طرح کی میٹنگ کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیا۔
اس موقع پر صدر ٹی ایس میسا محمد فاروق صاحب نے کہا کہ اقلیتی ملزمین کے مسائل اور مطالبات کی تفصیل پیش کے۔ اُنہوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے یونین کے توثیق ، ارکان کو او ڈی کی سہولت اور شہر حیدرآباد میں دفتر کی جگہ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
اس پر دوبارہ نمایندگی کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو بھی مناسب اراضی مختص کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا گیا۔
اس موقع پر ریاستی اعزازی صدر محمد خواجہ معین الدین ٹی ایس میسا، محمد نعیم، ٹی ایس میسا اردو آفیسرز یونٹ سے محمد اعجاز، محمد یونس، اسماء، شمیم اور اضلاع سے میسا کے صدور اور ارکان نے شرکت کی۔
اس موقع پر ریاست بھر سے آئے خادم الحجاج کو بھی تہنیت پیش کی گئی ۔ محمد علی شبیر اور دیگر معززین نے خادمین کے کام کو سراہا اور الحرم سوسائیٹی کی ستائش کی جو ہر سال حاجیوں کی خدمت کو منظم کرتی ہے۔
اس موقع پر اپنے اپنے مقامات پر بہتر ین خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی بھی تہنیت کی گئی ۔