اسٹراس برگ ، پیرس/14ٹسمبر(ایجنسی) فرانس میں پولیس کے ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا کہ اسٹراس برگ شہر میں منگل کے روز کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ کرنے والا مشتبہ مسلح شخص مارا گیا ہے۔ مذکورہ واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویش ناک ہے۔
کے مطابق پولیس نے جمعرات کے روز اسٹراس برگ کے علاقے نویڈورف میں سکیورٹی آپریشن کیا۔ یہ علاقہ کرسمس مارکیٹ سے تقریبا دو کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں اسٹراس برگ واقعے کا حملہ آور 29 سالہ شریف شیخات اپنی جان سے ہاتھو دھو بیٹھا۔
دوسری
جانب فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوفر کیسٹینر نے صحافیوں کو بتایا کہ شیخات نے پولیس آپریشن میں شریک اہل کاروں پر فائرنگ کر دی جس کے بعد جوابی فائرنگ کے نتیجے میں شیخات مارا گیا۔