نئی دہلی، 23 جولائی (یواین آئی) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیانائیڈونے لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک اور امر شہید چندرشیکھر آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ آنے والی نسلوں کو تحریک دینےکے لئے ایسے عظیم ہیرو اور غیرمعمولی انقلابی جوان کی ہمت، بہادری، حب الوطنی کی کہانیاں
اسکول کے اسباق میں شامل کیا جانا چاہئے۔
مسٹر نائیڈو نے سوشل نٹ ورکنگ ویب سائٹ فیسبک پر لکھے ایک مضمون میں کہا ہے کہ 23 جولائی، ہندوستان کے جنگ آزادی کے دو اہم ہیرو کی سالگرہ ہے۔
بزرگ انقلابی ہیرو بال گنگادھر تلک (23 جولائی 1856) اور نوجوان انقلابی چندرشیکھرآزادی (23 جولائی 1906)۔