نئی دہلی، 23 اکتوبر (یواین آئی) حکومت نے پیاز کی جمع خوری روکنے اور اس کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے فوری اثر سے ذخیرہ کرنے کی حد مقرر کردی ہے صارفین معاملوں کے سکریٹری لیما نندن نے جمعہ کونامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ پیاز کی تھوک فروخت کنندگان کے
لئے ذخیرہ کرنے کی حد 25 ٹن اور خردہ فروخت کنندگان کے لئے یہ حد دوٹن طے کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا۔
ذخیرہ کرنے کی حد طے کئے جانے سے پیاز کی جمع خوری کرنے والوں کے ساتھ ضروری کارروائی کی جاسکے گی۔