the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 27 اگست (یو این آئی) کانگریس نے اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی بقایا کی ادائیگی روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستوں کو ان کے حصے کا پیسہ ملنا، ان کا جمہوری حق ہے اور مرکزی حکومت کو اس پر پابندی لگانے کا حق نہیں ہے پدوچیری کے وزیر اعلیٰ وی نارائن سامی، چھتیس گڑھ کے وزیر خزانہ ٹی ایس سنگھ دیو، پنجاب کے وزیر خزانہ منپریت سنگھ بادل نے جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کے بعد جمعرات کو یہاں خصوصی پریس کانفرنس میں کہاکہ نصف سے زیادہ وقت تک میٹنگ میں ریاستوں کے بقایا رقم کی ادائیگی کا مسئلہ چھایا رہا۔ تمام غیر بی جے



پی اقتدار والی ریاستوں کے وزراء نے اس مسئلے کو شدومد سے اٹھایا اور مرکز کو ان کے مطالبے پر غور و خوض کرنے کے لیے ہاں بھرنے پربے بس ہونا پڑا۔
مسٹر نارائن سامی نے کہا کہ گذشتہ برس ستمبر سے ریاستوں کو جی ایس ٹی کی بقایا رقم کی بہ ضابطہ ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے۔ رواں برس مارچ کے بعد کوئی ادائیگی انھیں نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی میٹنگ میں کافی بحث کے بعد مرکز کے چار ماہ کے بقایا ادا کرنے کے سلسلے میں غور و خوض کرنے پر متفق ہوئے لیکن کہا کہ اس بارے میں ایک ہفتے میں طے کیا جائے گا کہ کس طرح کا آپشن نافذ کیا جا سکتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.