مدھیہ پردیش/3ستمبر(ایجنسی) مدھیہ پردیش کے ضلع سیدھی کے چرہٹ میں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی جن آشرواد یاترا پر کئے گئے پتھراؤ معاملے میں پولیس نے نو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نرون نائک نے آج ٹیلی فون پر یواین آئی سے بات چیت میں بتایا کہ کل رات وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی جن آشرواد یاترا پر کچھ لوگوں نے پتھراؤ کیا تھا۔اس معاملے میں پولیس نے نو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
font-size: 18px; text-align: start;">
پولیس کا خیال ہے کہ ملزم کا تعلق کانگریس سے ہوسکتا ہے، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔وہیں اس معاملے میں ریاست کے وزیر داخلہ بھوپیندر سنگھ نے ساگر میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ عوام شیوراج سنگھ چوہان کی جن آشرواد یاترا کی حمایت کررہے ہیں۔ کانگریس یاترا کی مخالفت شروع سے کررہی ہے،لیکن اب وہ تشدد پرآمادہ ہوگئی ہے۔