مدھیہ پردیش/27نومبر(ایجنسی) مدھ پردیش میں ڈاکٹروں نے ایک غیر معمولی سرجری کر ایک شخص کے پیٹ سے 263 سکے،شیونگ بلیڈ نکالے ہیں۔ جس کا وزن پانچ کلو ہے۔ فی الحال شخص زیر مشاہدہ ہے۔
ستنا ضلع ، سوہاول کے رہائشی محمد مقصود کے پیٹ میں کچھ دنوں سے درد کی شکایت تھی۔جس کی وجہ سے ان کو ریاستی سنجے گاندھی میڈیکل کالج میں 18 نومبر کو علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا۔
start;">سنجے گاندھی میڈیکل کالج میں ڈاکٹر پرینکا شرما نے اتوار کو خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کو بتایا کہ انہوں نے ایکسرے سمیت دیگر ٹیسٹ منظم کرانے کے بعد مسٹر مقصود کے پیٹ درد کی وجہ کا پتہ لگایا ۔
انہوں نے کہا کہ چھ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے مسٹر مقصود کے پیٹ سے10-12 شیونگ بلیڈ، چار بڑی سوئی، ایک چین، 263 سکے سمیت مجموعی طور پر پانچ کلو وزن کا اشیاء نکالا ہے۔
ڈاکٹر نے یہ بھی کہا کہ ریوا لانے سے قبل مسعود ستنا میں چھ ماہ سے زیرعلاج تھے۔