ممبئی، 13جنوری (یو این آئی) عالمی بازار میں گراوت کے دباو میں مقامی سطح پر سرمایہ کاروں کی محتاط خریداری کی باوجود شیئر بازار آج مسلسل چوتھے دن بھی تیزی قائم رکھنے میں کامیاب رہا۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں
والانڈیکس سنسیکس 85.26پوائنٹ کی سبقت لیکر 61,235.30پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 45.45پوائنٹ کی معمولی سبقت کے ساتھ 18,257.80پوائنٹ پر رہا۔
بڑی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں میں خریداری کا زور زیادہ رہا۔