نئی دہلی،27 اگست (یواین آئی) تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے سبھی ریاستوں سے خودکفیل ہندوستان کےلئے ٹیم انڈیا کی طرح کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ صنعتی ہندوستان کی جانب مکمل طورپر قدم بڑھایا جانا چاہئے۔
مسٹر گوئل نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاستوں کے وزیر صنعت کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی پالیسی سے متعلق مسئلوں کو ترجیح کی بنیاد پر سلجھایا جانا چاہئے ۔ریاستوں کو سرمایہ کاری متوجہ کرنے ،ایک ضلع ،ایک مصنوعات ،خود مختار ہندوستان اور
سرکاری ای مارکیٹ پلیس- جی ای ایس سے خرید کی پالیسی پر زور دینا چاہئے۔ اس میٹنگ میں مرکز اور ریاستی حکومت کے سینئر افسروں نے بھی حصہ لیا۔
اس موقع پر مسٹر گوئل نے قومی جی آئی ایس زمین بینک نظام کا افتتاح بھی کیا گیا۔یہ نظام شروعات میں چھ ریاستوں میں نافذ ہوگیا ہے ۔مرکزی وزیر نے بھروسہ دلایا ہے کہ سبھی ریاست اس سال کے آخر تک اس میں شامل ہوجائیں گے۔اس پالیسی میں مستقبل میں ریاستوں کے مشوروں کے مطابق اور سدھار کئے جائیں گے اور اس میں شفافیت لائی جائے گی اور مہارت بڑھائی جائے گی ۔