the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) ملک کے مختلف حصوں میں کووِڈ 19 کے بڑھتے کیسز کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ ہدایات، احتیاطی تدابیر اور اسٹیڈرڈ آپریٹنگ پروسیزر کو سختی سے نافذ کریں وزارت نے بدھ کے روز ایک حکم جاری کرکے کووِڈ۔19 پر قدغن لگانے کے لیے نگرانی، تدابیر اور احتیاط سے متعلق ہدایات بھی جاری کیں جو آئندہ یکم دسمبر سے نافذ ہوں گے۔ وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ ان ہدایات کو مکمل سختی سے نافذ کریں۔
ہدایات میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کورونا کے خلاف مہم میں اب تک ملک نے جو کامیابی حاصل کی ہے، اسے برقرار رکھتے ہوئے اسے مزید مضبوط



کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ کنٹیمنٹ زون میں بھی تمام ہدایات کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے اور وہاں محض ضروری خدمات کی سرگرمی کی ہی اجازت دی جانی چاہیے۔ یہ کہا گیا ہےکہ کنٹیمنٹ زون کے باہر جانے اور ان میں اندر آنے پر بھی پوری طرح سے پابندی عائد کریں۔ بھیڑ والی جگہوں پر احتیاط برتیں۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تیوہاروں اور سردی کے موسم کے پیش نظر خصوصی احتیاط برتیں اور ضلع، مقامی انتظامیہ، میونسپل اور پولیس کو وزارت داخلہ اور مرکزی وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی ہدایات اور اسٹیڈرڈ آپریٹنگ پروسیزر کو نافذ کرنے کے تئیں جوابدہ بنائیں۔ ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ افسران کی جوابدہی یقینی بنائی جائے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.