نئی دہلی ، 21 جون (یو این آئی) وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود نے پیر کوبتایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں ابھی تک 2.98 کروڑ سے زیادہ یعنی 2 کروڑ 98 لاکھ 77 ہزار 936 ویکسین دستیاب ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ مرکز نے اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو 29.35 کروڑ سے زیادہ یعنی 29،35،04،820 کورونا وائرس سے متعلق ویکسین فراہم کی ہیں ، ان میں سے آج صبح تک کے اعدادوشمار کے مطابق ضائع ہونے والے ویکسین سمیت
26،36،26،884 ویکسین استعمال کئے جاچکے ہیں۔
وزارت نے بتایاکہ "مرکزی حکومت پورے ملک میں ویکسینیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کو کووڈ کی مفت ویکسین فراہم کرکے ان کی مدد کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کی طرف سے ٹیکوں کی براہ راست خریداری میں بھی مدد فراہم کررہی ہے۔ تلاش ، ٹریک اور علاج کے لئے مرکزی حکومت کی جامع ویکسی نیشن مہم نے ایک مضبوط بنیاد تشکیل دی ہے۔