the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 26 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں میڈیکل کالجوں کے لیے زمین مہیا کروانے کی ’عمدہ پالیسی‘ بنائیں۔
مسٹر مودی نے بجٹ 2022-23 کے بعد صحت کے شعبے پر ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے بچے طبی تعلیم کے لیے چھوٹے ملکوں میں جاتے ہیں اور اس کی وجہ سے کی بھاری رقم باہر جاتی ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر ملک میں ہی میڈیکل سائنس کی تعلیم کے لیے سہولیات کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور ریاستی حکومت اس کے لیے زمین دینے کی اچھی پالیسی بنا سکتی ہیں۔
وزیراعظم نے بجٹ کو ملک میں طبی



سہولیات کو بہتر بنانے اور انقلاب لانے کی کوششوں کی توسیع قرار دیتے ہوئےکہا،’میں ایک اور بات کہنا چاہتا ہوں، خاص طور پر پرائیویٹ سیکٹر کے دوستوں سے، آج ہمارے بچے پڑھنے کے لیے خصوصاً میڈیکل ایجوکیشن کے لیے دنیا کے چھوٹے چھوٹے ملکوں میں جا رہے ہیں۔وہاں زبان کا مسئلہ ہے پھر بھی جا رہے ہیں۔ ملک سے اربوں -کھربوں روپیہ باہر جا رہا ہے۔ کیا ہمارا پرائیویٹ سیکٹر بھاری مقدار میں اس شعبے میں نہیں آسکتا‘؟
مسٹر مودی نے کہا،’کیا ہماری ریاستی حکومتیں اس طرح کے کام کے لیے زمین دینے میں اچھی پالیسیاں نہیں بنا سکتیں؟ تاکہ ہمارے یہاں زیادہ سے زیادہ ڈاکٹر تیار ہوں، پیرا میڈیکس تیار ہوں‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.