نئی دہلی ، 11 اگست (یو این آئی) ایوان بالا راجیہ سبھا نے آج 105 واں آئینی ترمیمی بل کو منظور کرلیا ، جو اب ریاستوں کو دوسرے پسماندہ طبقات (او بی سی) کی فہرست دوبارہ بنانے کا اختیار دیتا ہے۔
ایوان زیریں لوک سبھا پہلے ہی اس بل کو پاس کرچکا ہے اور اس طرح اس آئینی ترمیمی بل کو پارلیمنٹ نے منظور کرلیا۔ اس بل کے حق میں 187 ووٹ جبکہ اس بل پر کسی نے بھی مخالفت نہیں کی۔
ایوان بالا میں
راجیہ سبھا میں تقریبا پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی بحث کا جواب دینے کے بعد سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر ویرندر کمار نے ایوان کو ووٹوں کی تقسیم کے ذریعے منظور کر لیا۔ آئینی ترمیمی بل ہونے کی وجہ سے اس پر ووٹ ڈالنا پڑا کیونکہ اس طرح کے بل کو ایوان میں موجود دو تہائی ارکان کی رضامندی درکار ہوتی ہے۔ تاہم تمام سیاسی پارٹیوں نے اس بل کی حمایت کی اور اسے منظور کرانے کی یقین دہانی کرائی۔