نئی دہلی ، 18 ستمبر (یواین آئی) کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے لوک سبھا میں کسانوں سے متعلق دو بلوں کی منظوری کے سلسلے میں پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کے احتجاجی مظاہرے پر جمعہ کے روز کہا یہ
عوام اور حکومت کے مابین فاصلےکو ظاہر کرتا ہے اوراس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاستوں سے مشاورت نہیں کی گئی ہے۔
مسٹرچدمبرم نے آج کئی ٹویٹ کئے ۔
انہوں نے کہا کسانوں کے متعلق دو بلوں کو لوک سبھا نے منظوری دے دی ہے ۔