نئی دہلی ، 18 جون (یو این آئی) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب بھی کورونا ویکسین کی 2.58 کروڑ سے زیادہ خوراکیں ہیں جمعہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے یہ اطلاع دی وزارت نے کہا کہ ریاستوں کو اگلے تین دن میں کم از کم 1995770 خوراکیں ملیں گی وزارت نے بتایا کہ ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں کو اب تک 279066230 ویکسین فراہم کی جاچکی ہیں جن میں سے آج تک 253265825 استعمال کی گئیں
ہیں، اس میں کچھ ویکیسن ضائع بھی ہوئی ہیں۔
دریں اثنا ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں جان لیوا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 62،480 نئے کیسز درج ہوئے ہیں جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2،97،62،793 ہوگئی ہے۔
رواں سال 16 جنوری سے شروع ہونے والی ویکسینیشن کے دوران اب تک ملک میں 26،89،60،399 خوراکیں دی گئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32،59،003 افراد کو ویکیسن لگائے گئے ہیں۔