نئی دہلی، 26 مئی (یو این آئی) مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے بدھ کے روز کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس فی الحال کورونا وائرس کے ٹیکے کی 1.77 کروڑ سے زائد خوراکیں دستیاب ہیں۔
وزارت صحت نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ایک لاکھ کورونا ویکسین تقسیم کرنے کےلئے ابھی باقی ہیں اور اگلے تین دنوں میں
ریاستوں اور مرکزکے زير انتظام علاقوں کو یہ موصول ہوجائيں گی۔
مرکز نے اب تک مفت زمرے اور براہ راست ریاستوں کی خریداری کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 22 کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین فراہم کی ہیں اور ان میں سے 201374636 خوراکوں کی مجموعی کھپت ہو چکی ہے۔ ان میں وہ ویکسین بھی شامل ہیں جو استعمال کے دوران ضائع ہوگئی ہیں۔