: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، ۱۲ مارچ (یو این آئی) ممبئی کی سیشن عدالت نے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کی جانب سے مغل حکمراں اور نگزیب کے بارے میں دئے گئے بیان پر درج مقدمات میں انکی در خواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے اور انھیں تین دنوں تک تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہونے کا
حکم جاری کیا جسکے تحت آج سماج وادی رہنما پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوئے تھے ایڈیشنل سیشن حج ایس وی رگھونشی نے مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے ابو عاصم کو گرفتاری کے وقت بائیس ہزار روپئے کی ضمانت رقم بھی ادا کرنے کا حکم جاری کیا اور ہدایت دی کہ وہ انکے خلاف دستیاب شواہد و ثبوت کو مٹانے کی کوشش نہ کریں۔