لکھنؤ:13اگست(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش میں نظم ونسق پر سوالیہ نشان کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جرائم پر کنٹرولاور نظم ونسق کے معاملے میں سابقہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور برسراقتدار بی
جے پی میں اب کوئی فرق نہیں رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں نظم ونسق دم توڑ رہی ہے۔
بدھ کو علی گڑھ میں مقامی بی جے پی ایم ایل اے اور پولیس کی جانب سے ایک دوسرے پر مارپیٹ کے الزام عائد کئے گئے ہیں۔
جو کہ کافی تشویش کا باعث ہے۔