: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر،19 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ آنے والے دنوں میں دلی جا رہے ہیں جہاں وہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ ملاقات کریں گے بتادیں کہ جموں و کشمیر کابینہ نے جمعرات کو پہلی میٹنگ کے
دوران ایک قرارداد منظور کی جس میں مرکزی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ جموں و کشمیر کے لیے ریاست کا درجہ بحال کرے ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں جمعرات کو منعقدہ کابینہ میٹنگ کے دوران ریاستی درجے کی مکمل بحالی کے متعلق ایک قرار داد اتفاق رائے سے منظور کی گئی۔