نئی دہلی، 4فروری (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے کیرالہ میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے منگل کو مرکزی حکومت سے اسے روکنے کے لئے ضروری سہولیات دستیاب کرانے کے ساتھ ہی اس سلسلہ
میں پارلیمنٹ میں جامع بیان دینے کی مانگ کی۔
کانگریس کے ٹی این پرتاپن نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیرالہ میں اس وائرس سے متاثر تین لوگوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔
اس سے لوگوں میں دہشت کاماحول ہے۔