ٹائم میگزین نے اپنے تازہ شمارے میں اس بابت کَوَر اسٹوری شائع کی ہے
نئی دہلی،31 جولائی(یواین آئی) دنیا کے مقبول انگریزی رسالے ٹائم نے اپنے تازہ ترین شمارے میں ایک ہندوستانی اسٹارٹ اپ کمپنی کے بارے میں جو کہانی شائع کی ہے اس نے دنیا کے نقشے پر حکومت ہند کی اسٹارٹ اپ پالیسیوں کا سکہ جمادیا ہے۔
ارسالے میں شائع ہونے والی یہ کہانی بنگلورو کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی کاریا سے متعلق ہے جس نے تکنیک کی مدد سے گاؤں والوں کی زندگی میں قابل ذکر تبدیلی لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ کمپنی گاؤں والوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے چیٹ جی پی ٹی کے زمانے میں مصنوعی ذہانت
کا استعمال کر رہی ہے۔ رسالے کی کہانی چند ریکا نامی ایک اسکول ٹیچر کی داستان سے شروع ہوتی ہے جو ایک ایپ کے استعمال سے اپنی آمدنی میں کئی گنا اضافہ کر چکی ہے۔ یہ خاتون کاریا ( اسٹارٹ اپ کمپنی ) سے جڑی ہیں اور انگریزی کے علاوہ صرف کنز زبان جانتی ہے۔ کاریا نے مصنوعی ذہانت میں استعمال ہونے والی آواز کے لیے ان کا انتخاب کیا ہے۔ کمپنی، چندریکا کے موبائل پر ٹیکسٹ میسج بھیجتی ہے اور وہ اسے پڑھ کر آڈیو فائل بناکر کمپنی کو واپس بھیج دیتی ہیں۔ اس سے انہیں ہر گھنٹے میں تقریباً تین سو روپے ملتے ہیں۔ ہر روز وہ چھ گھنٹے کام کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنی روایتی کاشت کاری بھی کر لیتی ہیں۔