the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
چنئی، 5 مئی (یو این آئی) ڈی ایم کے سربراہ اور متوقع وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے بدھ کے روز گورنر بنواری لال پروہت سے ملاقات کی اور اگلی حکومت کے تشکیل کا دعوی پیش کیا پارٹی کے سینئر لیڈروں سمیت پارٹی کے جنرل سکریٹری دوریموروگن ، پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ٹی آر بالو اور تنظیم کے سکریٹری آر ایس بھارتی نے مسٹر اسٹالین کے ساتھ راج بھون میں مسٹر پروہت سے ملاقات کی اور انہیں قانون ساز پارٹی کے لیڈر کی وہ تجویز سونپی جس میں مسٹر اسٹالن کو لیڈر منتخب کئے جانے کی اطلاع تھی۔
مسٹر اسٹالن نے مسٹر پروہت کو اپنے اتحادیوں سمیت 133 ارکان اسمبلی کی حمایت سے



متعلق ایک خط سونپا ۔ ڈی ایم کے اتحادیوں نے پارٹی کے ’طلوع آفتاب‘ کے انتخابی نشان پر 6 اپریل کو منعقد ہوا انتخاب لڑا تھا۔ انہوں نے مسٹر پروہت کو اپنے کابینہ کے ساتھیوں کی فہرست بھی سونپی ۔
اسمبلی انتخابات میں ڈی ایم کے نے کامیابی حاصل کرنے کے دو دن بعد ، منگل کو مسٹر اسٹالن کو قانون ساز پارٹی کا قائد منتخب کیا گیا۔ ڈی ایم کے 10 برسوں کے وقفے کے بعد چھٹی بار ریاست میں حکمرانی کرنے جارہی ہے۔ نومنتخب اراکین اسمبلی نے ڈی ایم کے آفس انا اریولیم میں میٹنگ کی، جہاں مسٹر اسٹالن کو متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کرتے ہوئےقانون ساز پارٹی کا قائد منتخب کیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.