the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
چنئی 10 مئی (یواین آئی) تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے پیر کو مرکزی حکومت سے کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے یومیہ ریمڈیسور انجیکشن کی 20 ہزارشیشیاں دینے کی اپیل کی ہے فی الحال ریاست کو روزانہ سات ہزار انجیکشن مل رہے ہیں مسٹر اسٹالن نے وزیر ریلوے اور تجارت پیوش گوئل سے فون پر بات کی اوران سے ریاست کو ایک دن میں ریمڈیسور کی کم ازکم بیس ہزار شیشیوں کے مختص کرنے کی اپیل کی کیونکہ اس وقت انہیں محض



سات ہزار شیشیاں مل رہی ہیں جوناکافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مرکزکے ذریعہ ریاست کو 2.05 لاکھ شیشیاں الاٹ کی گئی ہیں۔
سرکاری ریلیز کے مطابق مسٹر اسٹالن نے مسٹر گوئل سے کہا، ’’تمل ناڈو کوریمڈیسور کی جب بیس ہزار شیشیاں الاٹ کی جائیں گی توریاست بھر کے سرکاری اورپرائیویٹ اسپتالوں کی ضرورتوں کو پوراکیا جاسکے گا۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مسٹر گوئل مسٹر اسٹالن کو یقینی دہانی کرائی ہے کہ ان کی درخواست پر غورکریں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.