پٹنہ 16 مارچ ( یواین آئی ) وبائی مرض کورونا کے خطرات کے مد نظر بہار اسمبلی کا بجٹ سیشن آج ہی ختم ہو جائے گا۔
اسمبلی میں کاروائی شروع ہوتے ہی اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری نے کہاکہ وبائی مرض
کورونا جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جسے نمٹنے کیلئے ریاستی ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں ۔
عالمی صحت تنظیم ( ڈبلیو ایچ او) نے بھی متعدد مشورے دیئے ہیں۔