حیدرآباد،٣٠ اپریل (ذرائع) آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر سرینواس راجو کو چیف منسٹر کا پرنسپل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
اس تقرری کے احکامات ریاست کے چیف سیکریٹری نے جاری کیے۔
سرینواس راجو اس سے قبل
تیروملا تیرپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) کے جوائنٹ ایگزیکٹو آفیسر (جے ای او) کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے پہچان حاصل کی۔
توقع کی جا رہی ہے کہ اُن کے تجربے سے چیف منسٹر کے دفتر کو مضبوط انتظامی سہارا حاصل ہوگا۔