سری نگر، 3 اگست (ایجنسی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں ہفتے کی صبح سیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین تصادم آرائی میں جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو جنگجو ہلاک جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے سوپور کے وار پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی شروع کی اس دوران وہاں چھپے جنگجوؤں نے
سیکورٹی فورسز پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان معرکہ آرائی چھڑ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ طرفین کے درمیان تصادم آرائی میں دو جنگجو ہلاک جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ مہلوک جنگجو جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ تھے تاہم ان کی شناخت معلوم ہونا ابھی باقی ہے۔
زخمی فوجی اہلکار کو علاج ومعالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔