سرینگر/14جون(ایجنسی) جموں و کشمیر کے سری نگر میں پریس کالونی میں سینئر صحافی شجاعت بخاری کا نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ شجاعت بخاری کشمیر کے ایک مقامی نیوز پیپر رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر تھے۔ مسلح حملہ آوروں نے انہیں ان کے دفتر کے باہر گولی ماری۔ حملہ کے وقت شجاعت بخاری اپنی کار میں
تھے۔
ذرائع کے مطابق چار مسلح حملہ آوروں نے شجاعت بخاری کی گاڑی کو نشانہ بناکر فائرنگ کی اور اس کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔