سری نگر، 17 اگست (یو این آئی) کورونا کیسز میں اضافہ درج ہونے کے پیش نظر سر نو نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پیر کے روز سری نگر میں پچاس فیصد دکانیں کھل گئیں نیز سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ زائد از پانچ ماہ بعد جزوی طور پر بحال ہوا یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے سری نگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ سری نگر کے احکامات پر
بازاروں میں پچاس فیصد دکانیں کھلی تھیں اور لوگ بھی مختلف چیزوں کی خریداری میں مصروف تھے۔
انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ جزوی طور پر بحال ہونے سے بازاروں میں لوگوں کا اچھا خاصا رش دیکھا گیا۔
موصوف نے بتایا کہ بیشتر دکانداروں اور خریداروں نے گائیڈ لائنز کا خیال رکھا ہوا تھا اور خریداری کے دوران ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جارہا تھا۔