: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کشمیر/14فروری(ایجنسی) محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کے درمیان وادی کشمیر کا مسلسل تیسرے رو ز بھی باقی ماندہ دنیا سے زمینی رابط منقطع ہو کر رہ گیا ہے۔
سرینگر۔جموں شاہراہ کے مختلف مقامات پر پسیاں اور چٹانیں گر آنے سے رکاوٹیں پیدا ہوگئی ہیں ،جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک پر روک لگا دی گئی۔
ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر پنچال کے ارد گرد آئندہ36 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر کو باقی ماندہ دنیا سے جوڑنے والی300 کلومیٹر
طویل سری نگر۔جموں شاہراہ بھاری لینڈ سلائیڈنگ (تودے گرنے) کی وجہ سے بدھ کو مسلسل تیسرے دن بھی بند ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ کے مختلف مقامات پر سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جس میں مسافر گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ کچھ مسافر گاڑی چھوڑ کر پیدل ہی ان متاثرہ مقامات سے اپنے مستقر کیلئے روانہ ہوگئے۔ ٹریفک پولیس کے ایک افسر نے بتایا' کل دوپہر بعد موسم کے بہتر ہونے ،برفباری اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ مقامات کو درست کرنے کے بعد ہم نے گاڑیوں کی نقل و حرکت کی اجازت دی تھی لیکن پنتھال اور انوکھاپال میں تازہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت دوبارہ روک دی گئی ہے۔