حیدرآباد،26ستمبر(یواین آئی)بالائی علاقوں میں ہوئی بارش کے نتیجہ میں اے پی اور تلنگانہ کے مشترکہ سری سیلم پروجیکٹ میں پانی کے بہاو میں اضافہ کے پیش نظر پروجیکٹ کے پانچ دروازے دس
فیٹ کی اونچائی تک کھولتے ہوئے 1,40,145کیوزک پانی ناگرجناساگر میں چھوڑا گیا۔ کوڈی،ایڈماگٹو بجلی کے مراکزمیں بجلی کی پیداوار کاکام انجام دیاگیا۔ ناگرجناساگر میں 69,101کیوزک پانی چھوڑا گیا۔