: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کولمبو/21مئی(ایجنسی) سری لنکا میں مانسون کی بھاری بارش اور تیز ہواؤں سے کم سے کم 7 لوگ مارے گئے ہیں اور ہزار سے زائد متاثر ہوگئے ہیں، اہکاروں نے راحت اور بچاؤ مہم کے لیے فوج کو بولایا ہے. ڈیزاسٹر مینجمنٹ
سینٹر (ڈی ایم سی) نے بتایا کہ 1،024 افراد اب تک بے گھر ہیں اور وہ عارضی جگہوں پر پناہ گزین کردیے گئے ہیں. کولمبو گیزیٹ کی خبروں کے مطابق، ملک کے بیشتر علاقوں میں خراب موسم کے بعد سے سات افراد ہلاک اور سینکڑوں متاثر ہوئے ہیں.