: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر، 14اکتوبر(یو این آئی) جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعے کے روز کہا کہ اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے کہ نفرتیں پھیلانے اور لوگوں میں تفرقہ ڈالنے سے ملک مضبوط نہیں بلکہ
کمزو ر ہوگا لیکن آج ہم میں نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں اور ہمیں الگ کیا جارہا ہے جو ملک کی سالمیت اور آزادی کے لئے بالکل بھی سود مند نہیں، اس لئے ضروری ہے کہ ہم سب اُن طاقتوں کیخلاف صف آراءہوجائیں جو ملک کو کمزور کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔