الجزائر ، 19 اکتوبر (یو این آئی) الجزائر نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں اور ناکہ بندی کے شکار فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حکومت کے زیر اہتمام تمام کھیلوں اور ثقافتی سر گرمیوں کو معطل کر دیا ہے۔ الجزائر کی وزارت امور نوجوانان اور کھیل نے یہ فیصلہ " فلسطینی عوام کی حمایت " اور " غزہ کی پٹی میں متاثرین کے احترام میں "کیا ہے۔ مزید برآں ، ملک کی وزارت ثقافت اور فنون نے ملک بھر
میں تمام ثقافتی سر گرمیوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ، بشمول انا با فلم فیسٹیول جو 3-9 نومبر کو ہونا تھا۔
سات اکتوبر کو فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے غزہ کی پٹی سے ملحقہ اسرائیلی فوجی اہداف اور قصبوں پر راکٹ فائر کر کے اچانک حملہ کیا ، جس کے بعد غزہ پر جارحانہ اسرائیلی فضائی حملے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع میں دونوں طرف سے 4000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔