نئی دہلی/25جنوری(ایجنسی) متنازعہ فلم پدماوت کے سلسلے میں ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر کانگریس نے بی جے پی کی مرکز اور ریاستی حکومتوں کی بگڑتی صورت حال کے لئے ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آج کہا کہ تشدد کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔
کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے یہاں
پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومت نے فلم پدماوت ریلیز کرنے کے سلسلے میں خاطر خواہ تیاری نہیں کی جس کی وجہ سے ملک بھر میں خاص طور پر بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں قانون و انتظام کی صور ت حال خراب ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اطلاعات و نشریات کی وزیر اسمرتی ایرانی کو فلم ریلیز ہونے سے پہلے متعلقہ فریقین کے ساتھ بات چیت کرنی چاہئے تھی۔