حیدرآباد28جنوری(یواین آئی)آندھراپردیش کے وزیرصحت اے کے کرشنا سرینواس نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ کورنو وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے گورنمنٹ اینڈ میڈیکل کالج اسپتالوں میں خصوصی وارڈس تیاررکھے۔
وزیر موصوف نے کورنو وائرس کے مسئلہ پر اعلی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ
ریاست میں کورنو وائرس سے متعلق کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اور اس وائرس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے تاہم وزیر موصوف نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام میڈیکل کالج اسپتالوں اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپتالوں میں پانچ بستروں اور ونٹی لیٹرس کے ساتھ خصوصی وارڈس تیار رکھیں تاکہ کورنو وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیاجاسکے۔