چندی گڑھ ، 19 مئی (یو این آئی) ہریانہ کے وزیر صحت انل وج نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے بلیک فنگس پر قابو پانے کے لئے ریاست کے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں میں 20-20 بیڈ وارڈ تیار کیے ہیں ، جس میں بلیک فنگس کے مریضوں کو ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے علاج کیا جائے گا۔
مسٹر وج نے
آج یہاں بتایا کہ ریاست کے تمام ضلعی میڈیکل آفیسرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر کوئی بلیک فنگس مریض علاج کے لئے اس کے پاس آتا ہے تو اسے فوری طور پر قریبی گورنمنٹ میڈیکل کالج ریفر کیا جائے۔
سرکاری میڈیکل کالجوں میں بلیک فنگس کے علاج کے لئے تمام سہولیات اور ماہر ڈاکٹر موجود ہیں۔