حیدرآباد14اپریل (یواین آئی)گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کے حدود میں موذی کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے خصوصی حکمت عملی اختیار کرنے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہدایت کے مطابق بلدی نظم ونسق وشہری ترقی کے محکمہ کی جانب سے کنٹینمنٹ زونس کیلئے کئی
رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں۔
اس سلسلہ میں جاری کردہ میمو میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کوکنٹینمنٹ زون قرار دیاگیا ہے جہاں پر بیریگیڈس لگادیئے گئے ہیں۔
ان بیریگیڈس کے ذریعہ تمام سڑکوں کو بند کردیاگیا ہے اور داخلہ ونکلنے کا ایک ہی راستہ فراہم کیاگیا ہے۔