حیدرآباد،31مئی(یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع نرمل کے بھینسہ ٹاون میں ہوئے تشدد کے معاملہ کی سماعت کیلئے خصوصی کورٹ کا قیام عمل میں آیا ہے۔
حکومت نے اس معاملہ سے متعلق
سماعت کیلئے اسپیشل کورٹ کے قیام کی ہائیکورٹ سے خواہش کی تھی۔
ہائیکورٹ نے رد عمل ظاہرکرتے ہوئے عادل آباد فرسٹ ایڈیشنل کورٹ کو خصوصی کورٹ قائم کرنے کیلئے احکامات جاری کئے۔