نئی دہلی، 20 جولائی (ایجنسی) تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے کہا ہے کہ وہ مودی حکومت سے آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہ دیکر اس کے ساتھ کی جانے والی ناانصافی پر سوال کرے گی۔
قومی جمہوری اتحاد حکومت سے حمایت واپس لینے والی ٹی ڈی پی کے ایم پی رام موہن نائیڈو نے جمعہ کو ٹویٹ کر کے کہا، "ہم لوگ مودی حکومت سے ٹی ڈی پی کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے بارے میں پوچھیں گے"۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے وائی ایس آر کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا، "ٹی ڈی پی کی طرف سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تجویز کو مختلف سیاسی پارٹیاں کی حمایت ملی لیکن انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہماری اپنی وائی ایس آر کانگریس کے ایم پی آندھرا پردیش کے عوام کی آواز اٹھانے کے لئے آگے نہیں آئے"۔
انہوں نے کہا، "اب وقت آ گیا ہے کہ وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگموہن ریڈی آندھرا پردیش کے عوام کو یہ صاف طور پر بتائے کہ انہیں وزیر اعظم مودی پر یقین ہے یاعدم اعتماد پر"۔