: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 30 جنوری (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بجٹ اجلاس سے قبل آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے کا معائنہ کیا انہوں نے لوک سبھا سکریٹریٹ، سی پی ڈبلیو ڈی اور دیگر ایجنسیوں کے عہدیداروں کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں لوک سبھا چیمبر،
سینٹرل ہال، کوریڈور، لابی، ویٹنگ روم اور دیگر مقامات کا معائنہ کیا اجلاس کے دوران صفائی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے مسٹر برلا نے بجٹ سیشن کے خوشگوار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ایجنسیوں کو تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔