: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نیویارک، 7 ستمبر (یو این آئی) بوئنگ کا اسٹار لائنر خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے تقریباً چھ گھنٹے کے سفر کے بعد ہفتہ کی صبح امریکی ریاست نیو میکسیکو میں اترا۔ اس خلائی جہاز میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا، کیونکہ دو خلا بازوں کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے اگلے سال تک خلا میں رہنے پر مجبور ہو نا پڑا ہے۔ بغیر عملے کے خلائی جہاز جمعہ کو
مشرقی وقت کے مطابق صبح 6:04 بجے خود بخود آئی ایس ایس سے الگ ہو گیا اور ہفتے کے روز مشرقی وقت کے مطابق تقریباً 12:01 بجے نیو میکسیکو میں وائٹ سینڈرا سپیس ہار بر پر اترا۔ قابل ذکر ہے کہ نیشنل ایرونا ٹکس اینڈ اسپیس ایڈ منسٹریشن (ناسا) کے خلا باز بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز 5 جون کو فلوریڈا کے کیپ کینا ویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے لانچ کیے گئے اسٹار لائنر خلائی جہاز پر سوار تھے۔