the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ:یکم جنوری(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے بھی نئے سال کے موقع پر انتخابی وعدوں کا پٹارا کھولتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ان کی قیادت میں ایس پی کی حکومت بننے پر ریاست کے باشندوں کو 300 یونٹ بجلی مفت میں فراہم کی جائے گی اکھلیش نے نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے بعد جب ایس پی اقتدار میں واپسی کرے گی تو 300یونٹ گھریلوبجلی مفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کسانوں کو بھی سینچائی کے لئے



پہلے کی طرح مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا سال 2022 میں ہونے والی تبدیلی کا یہ پہلا عزم ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ مفت بجلی کی ہی طرح ایس پی ایک ایک کر کے اپنے انتخابی وعدے آنے والے دنوں میں اعلان کرے گی۔ اکھلیش نے کہا کہ ایس پی کے قول و فعل میں کوئی تفاوت نہیں ہے جوکہتی ہے وہ کرتی ہے۔ یہ بات سبھی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی کے انتخابی منشور کا یہ پہلا انتخابی وعدہ ہے۔ آگے جیسے جیسے انتخابات کی طرف بڑھتے جائیں گے ویسے ویسے دیگر وعدوں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.