نئی دہلی،3 جون (یواین آئی) ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ جنوب مغربی مانسون نے ملک کی جنوبی ریاست کیرالہ میں دستک دے دی ہے۔
آئی ایم
ڈی نے ٹویٹ کیا ’’جنوب مغربی مون سون نے آج 3 جون کو کیرالہ کے جنوبی حصوں میں دستک دے دی ہے‘‘۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ عام طور پر مون سون کیرالہ میں یکم جون کو دستک دیتا ہے۔