نئی دہلی ، 4 جون (یو این آئی) جنوب مغربی مون سون آگے بڑھتا ہوا جنوب وسطی بحیرہ عرب کے کچھ حصوں ، لکشدیپ ، کیرالہ کے باقی حصوں ، کیرالہ ، کرناٹک کے داخلی اور بیشتر حصوں میں پہنچ گیا ہے۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات کی ریلیز کے مطابق ، مانسون شمالی داخلی کرناٹک کے کچھ حصوں اور آندھرا پردیش کے کچھ حصوں ، تمل ناڈو کے بیشتر حصوں ، جنوب مغربی خلیج بنگال کے بقیہ
حصوں ، مغربی وسطی علاقہ کے کچھ حصوں اور مشرق کے کچھ حصوں تک پہنچ چکا ہے۔
ریلیز کے مطابق جنوبی مغربی مانسون آئندہ دو تین دنوں میں وسطی بحیرہ عرب ، مہاراشٹر ، گوا ، کرناٹک کے باقی حصوں ، آندھراپردیش کے بیشتر حصوں ، تلنگانہ ، تمل ناڈو کے بقیہ حصوں خلیج بنگال کے وسطی علاقہ کے بیشتر حصے، خلیج بنگال کے شمال مشرقی حصے اور شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں تک پہنچ جائے گا۔