ذرائع:
جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈرلی جے میونگ کی گردن پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق،لی جے میونگ پر منگل (2 جنوری 2024) کو جنوبی بندرگاہی شہر بوسان کے دورے کے دوران حملہ کیا گیا۔
لی جےمیونگ بوسان کے ایک مجوزہ ہوائی اڈے کا دورہ کر رہے تھے جب پریس کانفرنس کے دوران ایک نامعلوم شخص نے ان کی گردن کے بائیں جانب ہتھیار سے حملہ کیا۔ یونہاپ کے مطابق حملہ آور کو موقع پرہی گرفتار کر لیا گیا۔ جنوبی کوریا کے میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کے مطابق لی جے میونگ زخمی حالت میں زمین پر لیٹے ہوئے
دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک ہجوم نے انہیں گھیر رکھا تھا، خون بہنے سے روکنے کے لئے ان کے گلے پر رومال رکھاگیا تھا۔
جنوبی کوریا میں جاریہ سال اپریل میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ پیپلز پاور پارٹی نے 2022 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پھرلی جے میونگ بھی صدارت کی دوڑ میں شامل تھے۔توقع کی جارہی ہے کہ انہیں اس سال ہونے والے انتخابات میں بھی صدارتی امیدوار قرار دیا جا سکتا ہے۔
مارچ 2022 کے مہینے میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اورلی جے میونگ کی مہم کے منیجر سونگ ینگ گل پر جان لیوا حملہ ہوا تھا۔ گل کو ایک شخص نے ہتھوڑے سے سر پر مارا تھاجس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئےتھے۔ تاہم وہ چند دنوں کے بعد صحت یاب ہو گئے۔