: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سیئول/18جولائی(ایجنسی) جنوبی کوریا کی سابق صدر Park Geun-hye پارک گُن ہے کو غیر ضروری فنڈز جمع کرنے پر 6 سال اور انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے جرم میں 2 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی عدالت میں جنوبی کوریا کی اسیر سابق صدر پارک گُن ہَے کے خلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 8 سال
قید کی سزا سنائی ہے۔ جس میں 6 سال قید غیر ضروری فنڈ جمع کرنے کے جرم میں اور 2 سال قید انتخابی عمل میں بیجا مداخلت پر سنائی گئی ہے۔
سماعت کے دوران جنوبی کوریا کی سابق صدر فیصلہ سننے کے لیے موجود نہیں تھیں تاہم عدالت نے ان کی غیر موجودگی میں ہی فیصلہ سنا دیا۔ 8 سال کی مزید قید کی سزا کے بعد اب سابق صدر پارک گن ہے کو 32 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنے ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں سابق کوریائی صدر نے الزامات اور سزاؤں کو سیاسی مخالفت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔