سیول، 15 ستمبر (رائٹر) جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے آج شمالی کوریا کے میزائلی تجربہ کی سخت مذمت کی اور اسے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرہ بتایا۔
وزارت کی جانب سے جاری
بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا شمالی کوریا کی کسی بھی دھمکی کا جواب دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے اور وہ اس کے اکسانے کی وجہ اپنی صلاحیت کو مزید بڑھائے گا۔
رائٹر۔