سیول، 21 جون (یو این آئی) جنوبی کوریا نے منگل کو اپنا مقامی خلائی راکٹ 'نوری' لانچ کیا۔
یونہاپ نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ میں سائنس اور آئی
سی ٹی کی وزارت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 200 ٹن وزنی صلاحیت والے نوری (کے ایس ایل وی-II) کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے گوہنگ کے جنوبی ساحل پر واقع نارو خلائی اسٹیشن سے لانچ کیا گیا۔