سیول، 28فروری (ژنہوا) جنوبی کوریا میں جان لیوا کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور جمعہ کو 571نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی تعداد مجموعی طورپر 2,337ہوگئی ہے۔
اب تک اس وائر س سے 13کی
موت ہوچکی ہے۔
کوریائی بیماری کنٹرول اور روک تھام مرکز (کے سی ڈی سی) کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مقامی وقت کے مطابق چار بجے تک کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 2,337ہوگئی۔